Thursday, May 2, 2024

نشوہ ہلاکت کیس ،ضمانت مسترد ہونے پر دارالصحت اسپتال کے مالکان فرار

نشوہ ہلاکت کیس ،ضمانت مسترد ہونے پر دارالصحت اسپتال کے مالکان فرار
May 7, 2019
کراچی( 92 نیوز ) کراچی کی نشوہ ہلاکت کیس میں دارالصحت اسپتال کے مالکان کی ضمانت کیلئے درخواست مسترد کردی  گئی ، ملزمان عدالتی فیصلے کے بعد آسانی سے فرار ہوگئے  جبکہ پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش تک نہ کی۔ دارالصحت اسپتال میں غلط انجکشن سے 9 ماہ کی معصوم نشوہ  کی ہلاکت  کے کیس کی سماعت  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں ہوئی ۔ [caption id="attachment_219614" align="alignnone" width="500"]نشوہ نشوا[/caption]

 اسپتال کے عملے کی غلطی کی شکار نشوہ دم توڑ گئی ‏

عدالت نے نشوہ ہلاکت کیس کے ملزم  اسپتال مالکان عامرچشتی اور علی فرحان کی درخواست ضمانت مسترد کردی  جس کے بعد اسپتال مالکان آسانی سے نو دو گیارہ ہوگئے  اور پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ۔ ملزمان کے وکلاء نے دلائل میں کہا کہ انتظامیہ کے کردار کا ایف آئی آر میں کوئی ذکر نہیں  ، غلطی کے مرتکب دونوں ملازمین کو نوکری سے نکال دیا  جبکہ قتل خطا کا کیس تو بن سکتا تھا، لیکن تفتیشی افسر نے 302 کا مقدمہ بھی درج کردیا ۔ [caption id="attachment_222416" align="alignnone" width="500"]والد نشوہ والد نشوہ[/caption] نشوہ کے والد نے ملزمان کے فرار پر افسوس کا اظہار کیا اور نظام پر سوالات اٹھادیے  اور دارالصحت اسپتال ڈی سی کرنے کے عدالتی فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا ۔ ملزمان کے وکلاء کا کہنا تھا وزیراعلیٰ سندھ کے زبانی احکامات پر اسپتال سیل کیا گیا ۔