Thursday, April 25, 2024

نشوہ کے غلط علاج کیس میں گرفتار ملزم کے اہلخانہ کے ہراساں کئے جانے کا انکشاف

نشوہ کے غلط علاج کیس میں گرفتار ملزم کے اہلخانہ کے ہراساں کئے جانے کا انکشاف
April 20, 2019

کراچی ( 92 نیوز)کراچی میں 9 ماہ کی بچی نشوہ  کے غلط علاج کیس میں گرفتار ملزم کے اہلخانہ نے ہراساں کیے جانے کا انکشاف کردیا ، ملزم کی بہن کا کہنا ہے اسپتال انتظامیہ نے معیز سے زبردستی بیان دلوایا تھا  حالانکہ معیز چھٹیوں پر تھا، اور اسے جان بوجھ کر کیس میں پھنسایا گیا ہے ۔

درالصحت اسپتال میں 9 ماہ کی بچی نشوہ کے غلط علاج کے معاملے میں  ڈاکٹروں کے مطابق بچی دماغ کی سوجن میں کمی آئی، لیکن دماغ اب بھی متاثر ہے ،بچی کے مزید ٹیسٹوں کیلئے مشاورت بھی جاری ہے ۔

اسپتال کے گرفتار ملازم معیز کی بہن نے اہلخانہ کو ہراساں کرنے کا

انکشاف کردیا ، ویڈیو بیان میں کہا کہ نشوہ کے داخلے کے وقت  معیز چھٹیوں پر تھا  اور اسپتال بلاکر کیس میں پھنسادیا ۔

پولیس کا کہنا ہے ملزم کے اہلخانہ نے دھمکیوں سے متعلق تاحال آگاہ نہیں کیا ۔

پولیس کے مطابق کیس میں محکمہ صحت سے بھی مدد لی جاری ہے  ، جبکہ اسپتال انتظامیہ سے بھی تفتیش کی جاری ہے ۔