Friday, April 26, 2024

نشوہ کیس ، عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دیں

نشوہ کیس ، عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دیں
May 9, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں غلط انجکشن سے جاں بحق ہونیوالی نشوہ کیس میں عدالت نے ملزموں کی ضمانت مسترد کر دی ۔ عدالت نے ایک ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیا ۔ دارالصحت اسپتال میں غلط انجکشن سے جاں بحق ہونیوالی نشوہ کیس میں کراچی کی مقامی عدالت نے 3 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔

دارالصحت اسپتال کے عملے کی غلطی کی شکار نشوہ دم توڑ گئی ‏

ملزمان میں مڈ وائف ثوبیہ، شہزاد اور عاطف جاوید شامل ہیں  ، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ملزمان نے نشوا کو غلط انجکشن لگانے کا اعتراف کیا، اس لیے ضمانت نہیں دے سکتے ۔ عدالت نے ملزم ولید الرحمان  کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا  اور ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ۔