Thursday, May 9, 2024

نشوہ کیس ، انجکشن بنانے، لگانے والا اسٹاف، وارڈ انچارج اور دیگر عملہ ذمہ دار قرار

نشوہ کیس ، انجکشن بنانے، لگانے والا اسٹاف، وارڈ انچارج اور دیگر عملہ ذمہ دار قرار
May 28, 2019
کراچی (92 نیوز) نشوہ کیس میں اہم پیش رفت ہو گئی۔ پولیس کا پیش کردہ چالان منظور ہو گیا۔ انجکشن بنانے، لگانے والا اسٹاف، وارڈ انچارج اور دیگر عملہ ذمہ دار قرار دیئے گئے۔ دارالصحت اسپتال میں غلط انجیکشن سے معصوم نشوہ کی ہلاکت کے معاملے پر پولیس چالان میں آغا معیز، ثوبیہ، عامرچشتی، علی فرحان اور  ڈاکٹر شہزاد ملزم قرار دیے گئے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پانچوں ملزمان کو ٹرائل کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ ڈاکٹر شرجیل، ڈاکٹرعطیہ اور احمر شہزاد بے قصور قرار دیئے گئے ہیں۔ عدالت نے پانچوں ملزمان کی ضمانت بھی منظور کر لی اور ملزمان کو 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ نشوہ کے والد کا کہنا تھا اُنہوں نے اس واقعے سے جُڑے تمام کرداروں کو دل سے معاف کر دیا ہے۔ ادھر فریقین نے معاہدے کی کاپی عدالت میں جمع کرائی جبکہ عدالت کا کہنا تھا صلح نامے کا حتمی فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گی۔