Sunday, May 12, 2024

نشوہ کی موت سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش

نشوہ کی موت سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش
April 23, 2019

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں دارالصحت اسپتال میں غلط انجکشن سے مفلوج بچی نشوہ  کی موت سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کی تشکیل کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ پیش کردی۔

رپورٹ کے مطابق نشوہ  کی طبیعت دارالصحت اسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے بگڑی ، غلط انجکشن نے نشوہ  کے دماغ ،دل اورجگر کو شدید متاثر کیا،دارالصحت اسپتال بروقت صحیح علاج کرتا تو بچی کی جان بچائی جا سکتی تھی۔

رپورٹ  میں بتایاگیاکہ دارالصحت اسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے نشوہ  کی کی حالت بگڑی ،  غلط انجیکشن نے نشوا کے دماغ ،دل اور جگر کو شدید متاثر کیا۔

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیاکہ  بچی کے پوسٹ مارٹم کے لیے نمونے حاصل کرلیے ہیں،  حتمی رپورٹ نمونوں کے نتائج آنے کے بعد دی جائے گی۔

بچی کا پوسٹ مارٹم سول سرجن ڈاکٹر قرار عباسی،ڈاکٹر فرحت اور سمیہ طارق نے کیا تھا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایاگیاکہ بچی کے جسم سے حاصل نمونے فارنزک لیبارٹری بھجوائے جائیں گے۔