Monday, September 16, 2024

نشتر ہسپتال ملتان میں سیزنل انفلوئنزا کے مزید 3 مریض دم توڑ گئے

نشتر ہسپتال ملتان میں سیزنل انفلوئنزا کے مزید 3 مریض دم توڑ گئے
January 30, 2018

ملتان ( 92 نیوز ) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سیزنل انفلوئنزا کا وار جاری ہے ۔  نشتر اسپتال میں زیرعلاج مزید 3 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

 سیزنل انفلوئنزا سے اب تک 62 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں  جبکہ 12 گھنٹوں کے دوران مزید 3 مریض نشتر اسپتال داخل ہوئے ۔

جاں بحق ہونے والوں میں 20 سالہ حسینہ بی بی، 50 سالہ رشیدا بی بی اور 53 سالہ کرامت شامل ہیں ۔  جاں بحق ہونے والوں کا تعلق لیہ، ملتان اور خانیوال سے تھا۔

 سیزنل انفلیونزا سے اب تک 62 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جاں بحق ہونے والے 42 مریضوں میں موسمی زکام کی تصدیق ہوئی جبکہ 20 افراد کی رپورٹ منفی آئی ۔

محکمہ صحت کے حفظاتی اقدمات کے باوجود ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سیزنل انفلوئنزا کی وبا تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران شتر اسپتال میں سیزنل انفلوئنزا کے شبہ میں تین نئے مریض لائے گئے جس کے بعد  45 دنوں میں نشتر اسپتال رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعداد 266 ہوگئی ۔ جس میں سے 135 افراد میں سیزنل انفلیونزا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ نشتر اسپتال میں 17 مریض تاحال زیر علاج ہیں۔