Thursday, May 9, 2024

نشتر کالونی میں جائیداد کے تنازع پر تین قتل

نشتر کالونی میں جائیداد کے تنازع پر تین قتل
September 22, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور کے علاقہ نشتر کالونی  میں بھائی نے جائیداد کے تنازع پر بھائی  بھابی اور ماں کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ،ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ لاہور کے علاقہ نشتر کالونی کے محلہ بینکرز کالونی  میں جائیداد کے بٹوارے کے جھگڑے پر  بھائی نے فائرنگ کر کے اپنی ماں ، بھائی اور بھابھی کو موت کی نیند سلا دیا۔ تہرے قتل کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور فرانزک کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں  ، جنہوں نے شواہد  اکٹھے کرکے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ،ڈی ایس پی رانا عباس کا کہنا ہے کہ ملزم جلد قانون کے کہٹرے  میں ہوگا ۔ ادھر مقتول حماد کے  ملازمین بھی اس سانحہ پر افسردہ ہیں جن کا کہنا ہے  کہ مالک ایک اچھا انسان تھا ،پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے  ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں کہتے ہیں جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائیگا۔