Friday, April 26, 2024

نشتر پارک جلسے میں پی ٹی آئی رہنماوں اورشیخ رشید  نے الطاف حسین اور نواز شریف پر خوب دل کی بھڑا س نکالی

نشتر پارک جلسے میں پی ٹی آئی رہنماوں اورشیخ رشید  نے الطاف حسین اور نواز شریف پر خوب دل کی بھڑا س نکالی
September 7, 2016
کراچی(92نیوز)پی ٹی آئی  کےنشتر پارک جلسے  میں تنقید کی توپوں کا  رخ الطاف حسین اور نواز شریف کی طرف رہا  ۔  رہنماوں کا کہنا تھا  سیاسی مافیا نے کراچی سمیت پورے ملک پر قبضہ کررکھا ہے  ۔ تفصیلات کےمطابق نشتر پارک کراچی میں جلسہ تھا پی ٹی ائی کا رہنماوں کا ہدف تنقید رہے نواز شریف اور ان کے ساتھی شیخ رشید گرجے اور کہا کہ ملک کے لیے گردن کٹانے والوں کے لیے کلرک کی نوکری  کا حصول بھی مشکل ہوگیا  پی ٹی ائی کے جہانگیر ترین نے کہا سیاست سمیت مافیا نے ملک کے ہر شعبے پر قبضہ کیا ہوا۔ جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی شاہ محمود نے کہا کراچی کی عوام کوڑے کرکٹ کے ساتھ سیاسی گند گی سے بھی تنگ ہے ۔ پی ٹی ائی کے جلسے سے عارف علوی ، فیصل واوڈا سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا  ۔