Saturday, April 27, 2024

نشتر میڈیکل کالج کا سپورٹس گالا اختتام پذیر

نشتر میڈیکل کالج کا سپورٹس گالا اختتام پذیر
March 12, 2015
ملتان(ویب ڈیسک)نشتر میڈیکل کالج کا رنگا رنگ اسپورٹس گالا اختتام پذیر ہوگیا جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔ مستقبل کے ڈاکٹروں نے اسپورٹس گالا کو بے حد پسند کیا. ملتان نشتر میڈیکل کالج کا رنگا رنگ اسپورٹس گالا آج مختلف کھیلوں کے بعد اختتام پذیر ہوگیا ۔ اخری روز کسی نے پیلو فائیٹ تو کسی نے رسہ کشی توکسی نے سر پر مٹکے لیے گاوں کی مٹیار بن کر مقابلوں میں حصہ لیا۔ کھلاڑی تو اسپورٹس گالا کی کھیلوں میں حصہ لے کر بے حد پرجوش تھے لیکن دیکھنے والوں کا جوش بھی دیکھنے کےلائق تھا. اسپورٹس گالا کے اختتام پر جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے اس طرح ایک یاد گار اپسورٹس گالا اختتام پذیر ہوگیا۔