Tuesday, April 23, 2024

نشتر اسپتال ملتان میں کورونا منی ایمرجنسی وارڈ بنانے کا فیصلہ

نشتر اسپتال ملتان میں کورونا منی ایمرجنسی وارڈ بنانے کا فیصلہ
April 25, 2020
ملتان (92 نیوز) ملتان میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث نشتر اسپتال میں کورونا منی ایمرجنسی وارڈ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا، کورونا ایمرجنسی وارڈ میں آپریشن تھیٹر، ریڈیالوجیکل سروسز سمیت تمام سہولیات میسر ہوں گی۔ کورونا کے کیسز بڑھنے پر نشتر اسپتال میں کورونا منی ایمرجنسی وارڈ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ، یہ وارڈ مرکزی ایمرجنسی وارڈ سے الگ تمام سہولیات سے آراستہ ہو گا- اس وارڈ میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔ دوسری جانب نشتر اسپتال میں دو روز قبل جان بحق ہونے والی مریضہ میں بعد از وفات کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، فوکل پرسن نشتر اسپتال ڈاکٹر عرفان کے مطابق اب تک نشتر اسپتال میں 79 پازیٹو کیسز رپورٹ ہو چکے جبکہ رواں ماہ دس ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ فوکل پرسن کے مطابق نشتر لیبارٹری میں 4 ہزار 239 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔