Sunday, May 12, 2024

نشاط ڈاہا کا ناراض ن لیگی ارکان کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

نشاط ڈاہا کا ناراض ن لیگی ارکان کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
March 12, 2020
لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنےو الے نشاط ڈاہا نے  ناراض لیگی ارکان کااجلاس بلانے کا فیصلہ  کرلیا ،   نشاط ڈاہا ناراض ارکان کا اجلاس بلاکرآئندہ لائحہ عمل طے کریں گے ۔ نشاط ڈاہا نے کہا کہ انہیں  رات سے  ناراض  ارکان اسمبلی کے فون آرہے ہیں،  جلدی اجلاس ہوگا ، اکٹھےبیٹھ کرطے کریں گے کہ کیا کرناہے ، مجھ سے مزید ناراض رہنما رابطہ کررہے ہیں ،  سب کی ڈیمانڈ وہی ہے جو میری ہے ۔ نشاط ڈاہا کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی عزت چاہتے ہیں ، لاہور:رابطہ کرنے والے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں اپنے ساتھ سمجھیں،  ہمارا کوئی لیڈر ہی نہیں جو  ہمیں اکٹھا کرسکے ،  15،16 لوگ وزیراعلیٰ سے ملے ہیں مجھ سےوہ رابطے میں ہیں۔