Friday, March 29, 2024

نشاستہ دار غذا وزن کم کرنے میں سب سے زیادہ معاون ہے: ماہرین

نشاستہ دار غذا وزن کم کرنے میں سب سے زیادہ معاون ہے: ماہرین
October 31, 2015
میساچوسٹس (ویب ڈیسک) امریکی ریاست میسا چوسٹس کے برگھام اینڈ ویمنز ہسپتال سے وابستہ محققین نے کہا ہے کہ وزن کم کرنے کے عمل میں کم کاربو ہائیڈریٹ یا نشاستہ دار غذا دراصل کم چربی والی غذا سے کہیں زیادہ موثر ثابت ہوتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین نے کہا ہے کہ انہیں دوران تحقیق یہ پتہ چلا کہ ایک مخصوص عرصے کے دوران کھانے میں لوفیٹ یا کم چربی والی غذا کے استعمال سے محض 360 گرام یا 13 اونس وزن کم ہوا جبکہ اسی عرصے کے دوران ہائی فیٹ یا زیادہ فیٹ مگر لو کاربو ہائڈریٹ یا کم نشاستہ دار غذا کے استعمال سے قریب 1.15 کلوگرام یا 2.5 پونڈ وزن کم ہوا۔ اس تحقیق کے نتائج معروف طبی جریدے ”دی لینسیٹ ڈائیبیٹیز اینڈ انڈوکرونولوجی“ میں شائع ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ فیٹ یا روغن والی غذا کو ایک عرصے سے وزن میں اضافے کا سبب سمجھا جاتا رہا ہے کیونکہ فیٹ کے ایک گرام میں کاربوہائڈریٹ کے ایک گرام کے مقابلے میں دو گنا کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔ رپورٹ کی مرکزی مصنفہ ڈائرڈ ٹوبیاس نے کہا ہے کہ چکنی یا فیٹ سے بھرپور غذا کے استعمال کو ترک کرنے سے وزن اتنا کم نہیں ہوتا جتنا کے لو کاربو ہائڈریٹ یا کم نشاستہ دار غذا کے استعمال سے وزن اور موٹاپے میں کمی لائی جا سکتی ہے۔