Friday, May 10, 2024

نسیم شاہ ٹیسٹ میں 5 وکٹیں حاصل کرنیوالے دوسرے کم عمر ترین باؤلر بن گئے

نسیم شاہ ٹیسٹ میں 5 وکٹیں حاصل کرنیوالے دوسرے کم عمر ترین باؤلر بن گئے
December 23, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ٹنے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی دھاک بٹھا دی ،  نسیم شاہ ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لینے والے دوسرے کم عمر ترین باؤلر بن گئے۔ دوسری اننگز میں قومی فاسٹ باؤلر کا جادو سر چڑھ کر بولا، اور پانچ  سری لنکن بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ مہمان ٹیم کے بلے باز نسیم شاہ کی تیز رفتار  گیندوں کے سامنے  بے بس دکھائی دیے  ، نوجوان فاسٹ باؤلر نے آئی لینڈرز کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ نسیم شاہ نے دوسری اننگز میں 31رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں،،پاکستانی فاسٹ باؤلر نے  ٹیسٹ  کی ایک اننگز میں  پہلی بار پانچ وکٹیں حاصل کیں ہیں۔ نسیم شاہ ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں لینے والے دوسرے کم عمر ترین باؤلر ہیں  ۔