Tuesday, May 14, 2024

نسٹ کا منصوبہ ایکیڈیمیا اور صنعت کے مابین پل کر کرداراداکریگا، فردوس عاشق اعوان

نسٹ کا منصوبہ ایکیڈیمیا اور صنعت کے مابین پل کر کرداراداکریگا، فردوس عاشق اعوان
December 10, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نسٹ کا منصوبہ ایکیڈیمیا اور صنعت کے مابین پل کر کرداراداکریگا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جدید دور میں ٹیکنالوجی کی اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا،انسانی زندگی کا کوئی شعبہ ٹیکنالوجی کے بغیر مکمل نہیں،  وزیراعظم دیگر درسگاہوں میں بھی ٹیکنالوجی پارکس بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ   ڈیجیٹل اکانومی کو تقویت اور تحقیق و ترقی کو فروغ حاصل ہوگا، نئے ٹیکنالوجی زون اور پارک کا افتتاح شعبہ ٹیکنالوجی کی خصوصی اہمیت کامظہرہے، یہ علم پر مبنی معیشت کے فروغ کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا، یہ تخلیقی ذہنوں کو مل کر بیٹھنے کا پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔