Friday, May 3, 2024

نسلہ ٹاور اور الباری ٹاور کیسز کے تحریری فیصلے جاری

نسلہ ٹاور اور الباری ٹاور کیسز کے تحریری فیصلے جاری
November 27, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور اور الباری ٹاور کیسز کے تحریری فیصلے جاری کر دئیے۔

کمشنر کو ایک ہفتے میں عمارت گرانے کی مہلت دےدے گئی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دو سو مزدوروں کی جگہ چار سو مزدور لگائیں۔ ٹاور گرانے کا عمل محفوظ طریقے سے یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب مزدور عمارت کی دیواریں توڑنے میں لگے ہوئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں پارکنگ ایریا کی دیواریں گرائی گئیں۔ اب مزدور فلیٹوں کی دیواریں بھی گرا رہے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دیواریں گرانے کے بعد چھتوں کو توڑا جائے گا۔ اور آہستہ آہستہ پوری عمارت گرا دی جائے گی۔ عمارت توڑنے کے لئے مشینری کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔