Thursday, April 18, 2024

نسل پرستانہ جملے ،نیوزی لینڈ نے جوفرا آرچر سے معافی مانگ لی

نسل پرستانہ جملے ،نیوزی لینڈ نے جوفرا آرچر سے معافی مانگ لی
November 26, 2019
لندن ( 92 نیوز) نیوزی لینڈ شائقین کی جانب سے انگلش فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر نسل پرستانہ جملے  کسنے  پر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے انگلش فاسٹ باؤلر سے معذرت کر لی ، کیوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے ذاتی طورپر جوفرا آرچر سے معذرت کی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے  انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر پر نیوزی لینڈ  شائقین کی جانب سے نسل پرستانہ جملے  کسنے پر معذرت کر لی۔ جوفرا آرچر پر پہلے ٹیسٹ کے دوران دوسری اننگز میں آؤٹ ہونے پر پویلین جاتے ہوئے  میزبان ملک کے شائقین کی جانب سے نسل پرستانہ جملے کسے گئے تھے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے  نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا  تھا  ہم اب تک بدتمیزی کرنے والے اس شخص کو نہیں ڈھونڈ سکے لیکن اس واقعے پرآرچر سے معذرت کی جائے گی ۔ پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ایک اننگز اور65رنز سے شکست دی تھی۔