Wednesday, April 24, 2024

نسل پرستانہ بیان ، امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کیخلاف قرارداد منظور کر لی

نسل پرستانہ بیان ، امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کیخلاف قرارداد منظور کر لی
July 17, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے غیر ملکی نژاد خواتین کانگریس ارکان سے متعلق نسل پرستانہ بیان  کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے غیر ملکی نژاد خواتین کانگریس ارکان سے متعلق نسل پرستانہ بیان  کیخلاف قرار داد  کے حق میں 240 اور مخالفت میں  187 ووٹ ڈالے گئے ۔ چار ریپبلکن ارکان  اور ایک آزاد رکن نے بھی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، رائے شماری سے قبل اسپیکر نینسی پلوسی نے ایوان سے خطاب میں ٹرمپ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اِسے  قابل نفرت اور شرمناک قرار دیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے  ڈیموکریٹک پارٹی میں شامل غیر سفید فام خواتین پر امریکا سے نفرت کا الزام لگاتے ہوئے انہیں اپنے  ملک واپس جانے کا مشورہ دیا تھا جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔