Thursday, May 9, 2024

نسل پرست ٹویٹس، اولی رابنسن انٹر نیشنل کرکٹ کیلئے معطل

نسل پرست ٹویٹس، اولی رابنسن انٹر نیشنل کرکٹ کیلئے معطل
June 7, 2021

لندن (92 نیوز) پہلے ٹیسٹ کے بعد ہی انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر اولی رابنسن کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے انٹر نیشنل کرکٹ کے لیے معطل کر دیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا فاسٹ باؤلر کو 2012اور 2013 میں نسل پرست اور غیر مناسب ٹویٹس کی تحقیقات کے لیے انٹر نیشنل کرکٹ سے معطل کیا گیا ہے۔

رابنسن نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں ڈیبیو کے بعد اپنے پرانے ٹویٹس کے حوالے سے معذرت بھی کی تھی۔

رابنسن نے ڈیبیو میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 7 وکٹیں حاصل کی ہیں، انگلش فاسٹ باؤلر نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔