Saturday, May 11, 2024

نزلہ، زکام اور کھانسی میں مبتلا افراد مساجد کا رخ نہ کریں، این سی او سی کی رمضان گائیڈ لائنز

نزلہ، زکام اور کھانسی میں مبتلا افراد مساجد کا رخ نہ کریں، این سی او سی کی رمضان گائیڈ لائنز
April 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) نزلہ، زکام اور کھانسی میں مبتلا افراد مساجد کا رخ نہ کریں، این سی او سی نے رمضان المبارک میں کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے گائیڈلائنز جاری کر دیں۔

این سی او سی کی رمضان المبارک  کی  گائیڈ لائنز  میں صف بندی کے دوران نمازیوں میں چھ فٹ کا فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ۔ قالین اور دریاں بچھانے کی اجازت نہیں ہوگی، مساجد اور مام بارگاہوں میں وضو کرنے پر پابندی عائد کی گئی ۔

گائیڈلائنز کے مطابق  نمازی ماسک پہن کر آئیں، جائے نماز ساتھ لانے کو ترجیح دیں۔