Friday, April 19, 2024

نریندرمودی کے دورہ پاکستان پربھارتی سیاسی جماعتوں کاملاجلاردعمل

نریندرمودی کے دورہ پاکستان پربھارتی سیاسی جماعتوں کاملاجلاردعمل
December 25, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے مختصردورہ پاکستان پربھارتی سیاسی جماعتوں نے ملے جلے ردعمل کااظہارکیاہےکشمیری رہنما عمرعبداللہ نےوزیراعظم نوازشریف اورنریندرمودی کی ملاقات کوخوش آئندقراردے دیا۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے اچانک دورہ پاکستان نے بھارتی سیاسی جماعتوں کوحیران کردیا۔ بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج  نے نریندرمودی کے دورہ بھارت پرٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ پڑوسی سے تعلقات توایسے ہی ہونے چاہیےحزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس نے نریندرمودی کے دورے پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مودی کادورہ پاکستان اچانک نہیں بلکہ پہلے سے طے شدہ تھا۔ کانگریس کے ترجمان منیش تیواڑی نے اپنے ٹوئٹرپیغام میں کہاکہ نریندر مودی کادورہ لاہورقیاس آرائی کی سفارت کاری کابدترین مظاہرہ ہے۔عام آدمی پارٹی نے نریندرمودی کے دورہ لاہورپرسوال اٹھایاکہ کیاپاکستان نے دہشت گردی بندکردی ہے جووزیراعظم نوازشریف مودی کے پسندیدہ شخصیت بن گئے ہیں۔ جموں اینڈ کشمیرنیشنل فرنٹ کے رہنماعمرعبداللہ نے پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کو خوش آئند قراردیا۔