Thursday, April 18, 2024

نریندرمودی نے پانی روکا تو اس کا سانس روک دینگے : سراج الحق

نریندرمودی نے پانی روکا تو اس کا سانس روک دینگے : سراج الحق
November 26, 2016

 کراچی(92نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں نریندر مودی نے پاکستان کا پانی روکا تو اس کا سانس روک دیں گے  ۔ جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ اور جنرل قمر باجوہ کی ارمی چیف تعیناتی خوش آئند ہے  ۔

تفصیلات کےمطابق باغ ابن قاسم کراچی میں سندھ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھارتی وزیر اعظم کو خبر دار کردیا ۔ کہا پاکستان کا پانی روکا گیا تو نریندر مودی کی سانس روک دیں گے ۔ انہوں نے پاکستان میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا۔

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ورکرز کنونشن سندھ کا جرگہ ہے قبضہ مافیا نے قوم کو تقسیم کررکھا ہے ۔ جماعت اسلامی قوم کو متحد کرے گی ۔