Saturday, April 20, 2024

نریندرمودی نے دورہ چین کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کوبھرپورطریقے سے اٹھایا،پاک بھارت کرکٹ سیریزکا ابھی فیصلہ نہیں ہوا:بھارتی وزیرخارجہ

نریندرمودی نے دورہ چین کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کوبھرپورطریقے سے اٹھایا،پاک بھارت کرکٹ سیریزکا ابھی فیصلہ نہیں ہوا:بھارتی وزیرخارجہ
May 31, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج نے کہا ہےکہ بھارتی وزیراعظم  نے دورہ چین   میں  پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر  چینی قیادت کو اپنے  تحفظات سے آگاہ کیا ۔ نئی دہلی میں میڈیا  سے گفتگو  کرتے   ہوئے سشماسوراج کاکہناتھاکہ وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران چینی قیادت سے ملاقات میں  انہیں  پاک  چین اقتصادی راہداری  سے متعلق  اپنے  تحفظات سے  آگاہ کیا۔ پاک بھارت کرکٹ سیریز پر بات کرتے ہوئے  بھارتی وزیرخارجہ کاکہناتھاکہ دونوں ممالک کے مابین کرکٹ سیریز کے حوالے سے  ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ خاتون وزیر خارجہ کا مزید کہنا  تھا کہ   بھارت اور چین کے درمیان  ویزہ  کا   تنازع چل رہا ہے  تاہم وہ  پر امید ہیں  کہ دونوں ملکوں کے  مسائل  باہمی  بات  چیت سے  حل ہو  جائیں   گے۔