Sunday, September 8, 2024

نریندرمودی سے سشما سوراج کی ملاقات ، پٹھانکوٹ حملے سے متلعق بریفنگ دی

نریندرمودی سے سشما سوراج کی ملاقات ، پٹھانکوٹ حملے سے متلعق بریفنگ دی
January 14, 2016
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی کو وزیر  خارجہ سشما سوراج نے پٹھان کوٹ  حملے سے متعلق  بریفنگ دی اور  پاکستان کی جانب سے  کئے  گئے اقدامات پر  آگاہ کیا، ادھر  پاکستان اور بھارت کے  قومی سلامتی  کے مشیروں  کی ملاقات جمعہ کوپیرس میں ہونے کاامکان ہے۔ پاکستان بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات سے متعلق نئی دہلی میں بھارتی حکام  خاصے سرگرم دکھائی دیئے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکرنے وزیرخارجہ سشماسوراج سے تفصیلی ملاقات کی جس کے بعد وزیرخارجہ اورسیکریٹری خاجہ  نے  وزیراعظم نریندرمودی سے بھی ملاقات  ہوئی ملاقات میں  پٹھان کوٹ حملے سے متعلق  پاکستان کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر وزیراعظم مودی کو بریفنگ دی  گئی۔ انڈین  میڈیانے دعویٰ کیاہے کہ بھارت کو سیکرٹری خارجہ ملاقات کے حوالے سے کوئی جلدی نہیں  اس بارے میں نریندرمودی حتمی فیصلہ اجیت دوول کی آج وطن واپسی کے بعد ہی کرینگے۔ ادھر  پاکستان اور بھارت کے  قومی سلامتی  کے مشیروں  کی ملاقات جمعہ کوپیرس میں ہونے کاامکان ہے جس میں پٹھان کوٹ حملے سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیاجائے گا۔