Thursday, April 25, 2024

نریندرمودی سارک کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان نہیں جائیں گے ، سشما ‏سوراج ‏

نریندرمودی سارک کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان نہیں جائیں گے ، سشما ‏سوراج ‏
November 28, 2018
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارت امن کےقیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کےباوجود ایک بار پھرمنہ پھیرنے کی تیاریاں کرنےلگا۔بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے بیان جاری کیاہےکہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سارک کانفرنس میں شرکت کیلئےپاکستان نہیں جائیں گے۔ اخلاقیات سے عاری بھارت  کی ہٹ دھرمی برقرار ہے ، پاکستان کے لازوال جذبہ خیر سگالی  کے باوجود بھارتی حکمرانوں نے اپنی انتہا پسندانہ سوچ نہ بدلی، بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج  کو کرتار پور راہداری کا کریڈٹ پاکستان کے دامن میں جانا ایک آنکھ نہ دیا، فوراً بول پڑیں کہ کرتارپور بارڈر کھلنے کا مطلب دوطرفہ مذاکرات کی بحالی نہیں ، بات چیت اور راہداری کھولنا دو مختلف معاملے ہیں ۔ بھارتی وزیر خارجہ نے  نریندرمودی کیلئے سارک کانفرنس میں شرکت کی پاکستانی دعوت بھی ٹھکرا دی، ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سارک کانفرنس میں شرکت کیلئےپاکستان نہیں جائیں گے۔ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج  نے ہرزہ سرائی کی کہ جب تک پاکستان اپنا رویہ نہیں بدلتا دونوں ممالک کےدرمیان کسی قسم کےمذاکرات نہیں ہوگے۔ بھارتی وزیرخارجہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہےجب پاکستان نےکرتارپورراہداری کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھا ہے۔