Saturday, April 20, 2024

نریندر مودی کے دورے کےخلاف احتجاجی مظاہرے پورے بنگلہ دیش میں پھیل گئے

نریندر مودی کے دورے کےخلاف احتجاجی مظاہرے پورے بنگلہ دیش میں پھیل گئے
March 29, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کےخلاف احتجاجی مظاہرے پورے بنگلہ دیش میں پھیل گئے۔

ہندؤں کی عبادگاہوں، ٹرینوں پر حملے اور راج شاہی میں درجنوں بسوں کو آگ لگا دی گئی۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتیں گیارہ ہو گئیں ، کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ مظاہرین نے کہا مودی مسلمانوں کا قاتل ہے، بھارتی مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔

ہزاروں مظاہرین ڈھاکہ کی سڑکوں پر مودی کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی۔