Thursday, September 19, 2024

نریندر مودی کے دورہ سعودی عرب پر میزبان ملک نے تاریخی اعلان کر دیا

نریندر مودی کے دورہ سعودی عرب پر میزبان ملک نے تاریخی اعلان کر دیا
April 2, 2016
ریاض (ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی دوروزہ دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے جہاں ان کا کہنا تھا کہ بھارت دنیاکو افرادی قوت فراہم کررہا ہے جس کی آج سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ سعودی عرب بھی اس سے مزید فائدہ اٹھائے۔ ادھر سعودی عرب نے تیل پر معاشی انحصار ختم کرنے کے لئے دنیا کا سب سے بڑا خودمختار دولت فنڈ قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیرون ملک دوروں کے شوقین نریندرمودی دوروزہ دورے پر سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے جہاں گورنر شہزادہ فیصل بن بندر نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نریندرمودی بطور وزیراعظم سعودی عرب کادورہ کرنےوالے چوتھے بھارتی وزیراعظم ہیں۔ نریندرمودی آج سعودی فرمانرواشاہ سلمان سے ملاقات کرینگے جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ بھارتی وزیراعظم نے ریاض کے تاریخی قلعہ کادورہ کیا جہاں پر انہیں سعودی ثقافت کے مختلف پہلووں کے بارے میں بتایا گیا۔ نریندرمودی نے مہمانوں کی ڈائری میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔ دوسری طرف سعودی عرب نے تیل پر معاشی انحصار ختم کرنے کے لئے انقلابی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ سعودی عرب نے دنیا کا سب سے بڑا خودمختار دولت فنڈ قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ آئندہ بیس برسوں میں مملکت کی معیشت کا انحصارصرف تیل پر نہیں ہو گا۔ سعودی عرب اسی ماہ ”قومی تبدیلی پالیسی“ کا بھی اعلان کررہا ہے۔