Thursday, April 25, 2024

نریندر مودی کی پاک بھارت مذاکرات میں تعطل ختم کرنے کی خواہش، تشدد پاکستان اور بھارت دونوں کے مفاد میں نہیں، انٹرویو میں اظہار خیال

نریندر مودی کی پاک بھارت مذاکرات میں تعطل ختم کرنے کی خواہش، تشدد پاکستان اور بھارت دونوں کے مفاد میں نہیں، انٹرویو میں اظہار خیال
June 2, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات میں ڈیڈلاک ختم ہونا چاہئے۔ کہتے ہیں تشدد بھارت اور پاکستان میں سے کسی کے مفاد میں نہیں۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ایک انٹرویو میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان امن اور عدم تشدد کا راستہ اپنائے۔ انہوں نے کہا امن کیلئے سازگار ماحول پیدا کرے تو پاکستان سے تعلقات معمول پر لانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے جس کیلئے امن اور عدم تشدد کا راستہ اپنایا جانا چاہئے کیونکہ تشدد دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں۔ بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ پاک بھارت تعلقات میں جاری ڈیڈلاک ختم کرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ نریندر مودی نے کہا کہ بھارت چین کے ساتھ سرحدی تنازع بھی باہمی تعاون اور امن کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔