Thursday, March 28, 2024

نریندر مودی کی دماغی کمزور بچوں کی تضحیک، اپوزیشن کی سخت تنقید

نریندر مودی کی دماغی کمزور بچوں کی تضحیک، اپوزیشن کی سخت تنقید
March 4, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز )بھارتی وزیراعظم نریندر مودیدریامیں ڈبکیاں اپنے ہی عوام کا دل دکھانے لگ گئے ، نریندر مودی نے تقریب کے دوران دماغی طورپر کمزور بچوں کا مذاق اڑادیا  ، گھٹیا حرکت پر نریندر مودی کو اپوزیشن نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ سمارٹ انڈیاہیکاتھون 2019کانفرنس میں جب ایک طالبہ نے dyslexia کے شکار بچوں کی مدد کیلئے اپنا منصوبہ پیش کیاتو وزیراعظم مودی نے اسےمذاق میں اڑادیا اور کہا کہ  کیایہ چالیس پچاس سال کےافراد کیلئےکام کرےگا؟۔ اقتدار کے نش میں چور مودی کی اس تضحیک آمیز حرکت کےبعداپوزیشن کی جانب سے شدید تنقیدسامنےآئی ہے، کرناٹکاکےسابق وزیراعلیٰ سدارامائیاہ نے مودی کو آڑھےہاتھوں لیتےہوئےکہاہےکہ مودی نےدماغی طور پر کمزور افراد کا نام استعمال کرتےہوئےسیاسی حملےکیے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کامزیدکہناتھاکہ مودی شرم کرو آپ اس سےزیادہ نیچےنہیں گرسکتے، دریامیں ڈبکیاں لگانےسے آپکےارادے پاک نہیں ہوسکتے۔دماغی طورپرکمزورافرادسیکھنےمیں آہستہ ضرورہوسکتےہیں مگرآپکی طرح بےحس نہیں۔ نشہ اقتدارمیں چُورمودی کی اس تضحیک آمیز حرکت کےبعدعوام میں بھی غصے کی لہردوڑپڑی ہے،عوام کاکہناہےکہ بھارت کیلئےمودی کےوزیراعظم ہونےسےزیادہ براکچھ نہیں۔