Sunday, May 12, 2024

نریندر مودی کی انتہا پسندی نے بھارت میں آگ لگادی ، جگہ جگہ مظاہرے

نریندر مودی کی انتہا پسندی نے بھارت میں آگ لگادی ، جگہ جگہ مظاہرے
December 19, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) نریندر مودی کی انتہا پسندی نے بھارت میں آگ لگا دی ، بھارت میں متنازعہ شہریت کے قانون کیخلاف ملک گیر مظاہرے جاری ہیں ۔ بھارتی پولیس نے مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا اور  23افراد کو گرفتار کرلیا ، لندن اور نیویارک میں بھی یونیورسٹیوں کے طلبہ بھارتی طلبہ کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے۔ نریندر مودی کی انتہا پسندی نے بھارت میں آگ لگا دی ، متنازعہ شہریت کے قانون کے خلاف نئی دہلی، ممبئی، کلکتہ، چندی گڑھ، بنگلورو اور حیدر آباد میں عوام کا شدید احتجاج جاری ہے۔ نئی دہلی میں مظاہروں سے خوفزدہ بھارتی حکومت نے لال قلعہ اور سنٹرل دہلی میں احتجاج کرنے پر پابندی لگا دی ، لیکن پابندی کے باوجود لوگ باہر نکل آئے۔ پولیس نے 23 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ بنگلورو میں بھی مظاہرین حکومتی پابندیوں کی پروا نہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ،  بھارتی پولیس مظاہرین پر تشدد کرتے ہوئے انہیں گھسیٹ کر وین میں ڈالتی رہی۔ دوسری جانب لندن اور نیویارک میں یونیورسٹیوں کے طلبا بھی باہر نکل آئے اور علی گڑھ یونیورسٹی اور جامیہ ملی کے طالب علموں کے حق میں مظاہرے کیے۔