Thursday, May 9, 2024

نریندر مودی کی انتہا پسند پالیسیاں بی جے پی کو لے ڈوبیں

نریندر مودی کی انتہا پسند پالیسیاں بی جے پی کو لے ڈوبیں
February 11, 2020
 نیو دہلی (92 نیوز) نریندر مودی کی انتہا پسند پالیسیاں بی جے پی کو لے ڈوبیں۔ راج دھانی دہلی میں عام آدمی پارٹی نے پھر انتہا پسند جماعت بی جے پی کا صفایا کر دیا۔ 70 میں 63 سیٹیں عام آدمی پارٹی جیت گئی۔ بی جے پی صرف سات سیٹیں ہی حاصل کر سکی۔ بھارت کی چھ ریاستوں میں مودی کی پارٹی پہلے ہی ہار چکی ہے۔ دہلی کی عوام نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی۔ بی جے پی کے گولی مارو کے نعرے کو دہلی والوں نے مسترد کر دیا۔ عام آدمی پارٹی نے دہلی میں ایسا جھاڑو پھیرا کہ بی جے پی کا صفایا ہو گیا۔ دِلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال نے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں اپنی  کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دلی کے لوگوں نے نئی سیاست کی بنیاد رکھی ہے۔ انہوں کہا کہ یہ نئی سیاست کام کی سیاست ہے۔ کانگریس کو اس بار بھی دہلی میں ایک سیٹ نہ مل سکی لیکن بی جے پی کی عبرتناک شکست پر وہ پھولے نہیں سما رہے۔ دہلی میں جشن کا سما ہے۔ اے پی پی کے کارکناں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر فتح کا جشن منا رہے ہیں۔ دہلی والوں کا کہنا ہے کہ کیجریوال کو کام کے ووٹ ملے ہیں ۔ مودی کی بی جے پی نے بھارت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ دہلی بھارت کی چھٹی ریاست ہے جہاں انتہا پسند بی جے پی کا ڈھرن تختہ ہوا ہے۔