Friday, April 19, 2024

نریندر مودی چینی صدر سے ڈرتے ہیں ، راہول گاندھی

نریندر مودی چینی صدر سے ڈرتے ہیں ، راہول گاندھی
March 14, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز ) سلامتی کونسل میں نریندر مودی سرکاری کی شکست پر راہول گاندھی نے تنقید کے نشتر برسا دیے ۔ اپوزیشن کے رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ  نریندر مودی کی چین کے حوالے سے پالیسی ناکام ہو گئی ،  کمزور مودی چین کے صدر سے ڈرتے ہیں ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ سلامتی کونسل میں قرار داد کی ناکام پر مودی جی کے منہ  سے ایک لفظ بھی نہ نکلا۔ راہول گاندھی نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ مودی کی چین کے حوالے سے پالیسی ناکام ہوگئی، گجرات میں مودی ژی چنگ پنگ کے ساتھ ناچتے رہے، دہلی میں ژی چنگ پنگ کو مودی نے گلے لگایا اورچین میں مودی ژی چنگ پنگ کے سامنے لیٹ گئے، لیکن کمزور مودی کی کمزور پالیسیوں نے بھارت کی تذلیل کرادی۔ راہول کے بھرپور حملے پر بی جے پی کیسے چپ رہ سکتی تھی ، بی جے پی نے کانگریس پر ذاتی حملہ کردیا۔ بی کے پی کے آفیشل ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ راہول کے دادا پنڈت جواہر لال نہرو نے بھارت کی قیمت پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سیٹ چین کو تحفے میں دی تھی۔ راہول گاندھی کےٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے بی جے پی کا کہنا تھا کہ گاندھی خاندان کی غلطیوں کا خمیازہ آج بھارت بھگت رہاہے۔ راہول گاندھی سلامتی کونسل کے معاملات اور قومی سلامتی کے ایشوز مودی پر چھوڑ دیں اور وہ خودبس  چینی سفیر سے خفیہ ملاقاتیں کریں۔