Tuesday, April 23, 2024

نریندر مودی پاکستان کو دبانا چاہتےہیں ، مقبوضہ کشمیر میں لڑنے والے مجاہد ہیں  : پرویز مشرف

نریندر مودی پاکستان کو دبانا چاہتےہیں ، مقبوضہ کشمیر میں لڑنے والے مجاہد ہیں  : پرویز مشرف
December 8, 2015
کراچی(92نیوز)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق صدرجنرل ر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی  پاکستان کو دبانا چاہتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں  لڑنے والے مجاہدین ہیں،انہیں دہشت  گرد کہنا غلط ہے۔ تفصیلات کےمطابق برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں سابق صدر  جنرل پرویز مشرف نے کہا کہ  کشمیری  بھائیوں اور بہنوں  کے لئے لڑنے والے دہشت  گرد ہیں نہ  طالبان یہ  مجاہدین اور فریڈم فائٹر  ہیں  اور  انھیں کشمیر اور پاکستان میں بہت بڑی مدد حاصل ہےانہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد مجاہدین کا طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ ہوا تھا انہیں الگ رہنے کو کہا  گیا لیکن وہ  باز نہ آئے  جس سے معاملات بگڑ  گئے ۔ پرویز مشرف نے ایک  بار پھر دعویٰ کیا کہ ان کے دور میں مسئلہ کشمیر حل ہونے  کے قریب تھا اور  دونوں ملکوں کے سربراہوں کی سوچ  ایک ہو گئی  تھی انہوں نے کہا کہ  نریندر مودی پاکستان کو مروڑنا اور دبانا چاہتے ہیں بھارتی  وزیراعظم  نے  سوچ نہ بدلی تو معاملہ آگے نہیں بڑھے گا  دہشت گردوں کےخلاف جنگ میں نیشنل ایکشن پلان سےمتعلق  پرویز مشرف  کا  کہنا تھا کہ  حکومت میں کچھ عناصر ہیں جو شدت پسندوں کے ساتھ نظریاتی طور پر ملے ہوئے ہیں فوج کو حکومت اور بیورو کریسی کی طرف سے جو مدد ملنا چاہیے تھی وہ نہیں مل رہی۔ سابق صدر نے   اپنے  خلاف قائم  مقدمات کو سیاسی جبکہ اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی کو انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دیا۔