Saturday, April 20, 2024

نریندر مودی پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی میں ملوث ہیں : ترجمان دفتر خارجہ

نریندر مودی پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی میں ملوث ہیں : ترجمان دفتر خارجہ
September 25, 2016
اسلام آباد (92نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ نریندر مودی پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ بھارت نے برہان وانی کو ماورائے عدالت قتل کیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔ بھارتی لیڈرشپ کو غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔ نریندر مودی خود پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں اور کلبھوشن یادیو کے انکشافات بھارت کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کی دلیل ہیں۔ بھارت نے برہان وانی کو ماورائے عدالت قتل کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں ظلم ڈھا رہا ہے جو دنیا کے سامنے عیاں ہے۔ بھارتی بربریت کاعالمی برادری نے نوٹس بھی لیا ہے۔