Saturday, April 20, 2024

نریندر مودی نے نازی دور کی یاد تازہ کر دی

نریندر مودی نے نازی دور کی یاد تازہ کر دی
August 10, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) نریندر مودی منظم طریقے سے بھارت کو ہندو ریاست بنانے پر تُلا ہوا ہے جس نے جرمنی میں  نازی دور کی یاد تازہ  کردی ہے ،اس وقت بھی ہٹلر نے آرین نسل کے نام پر  دنیا کو خوفناک جنگ میں جھونک دیا تھا۔ جب سے نریندر مودی برسر اقتدار آیا ہے ، مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں  میں  خوف کی لہر طاری ہے جس سے ہٹلر دور کی یاد تازہ ہو گئی ہے ۔ [caption id="attachment_236029" align="alignnone" width="500"] نریندر مودی نے نازی دور کی یاد تازہ کر دی[/caption] اگر موازنہ کیا جائے تو مودی اور ہٹلر میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے ، دونوں ہی کے دور میں نسل پرستی پروان چڑھی ۔ مودی آر ایس ایس کا ممبر ہے ،نسل پرستی کی تشہیر اور   پریکٹس کرتا ہے ،ہندو ذات  کو  اعلیٰ ترین نسل تصور کرتا ہے  ۔ 2002کے  گجرات فسادات میں دو ہزار  مسلمانوں کا قتل عام اور کشمیر سے متعلق حالیہ اقدامات اس کا ثبوت ہیں ۔ [caption id="attachment_225945" align="alignnone" width="500"]ممبئی ‏ ‏92 نیوز انتہاپسندی کھانا کھاتے مسلمان ‏ نریندر مودی کھانا کھاتے مسلمان مزدوروں پر ہندو انتہا پسندوں کا بہیمانہ تشدد[/caption] نریندر مودی ، برسر اقتدار ، ہندو انتہا پسند ، آپے سے باہر [caption id="attachment_217155" align="alignnone" width="500"]بھارت بھارت میں ہندو انتہا پسند غنڈوں کا مسلم نوجوان کو پول سے باندھ کر تشدد[/caption] [caption id="attachment_216734" align="alignnone" width="500"]انتہا پسند انتہا پسند ہندوؤں کا مسلم خاندان پر دھاوا، بہیمانہ تشددکا نشانہ بنایا[/caption] ہٹلر کی کہانی بھی کچھ اس سے  مختلف نہیں ،ہٹلر نے  جرمنی میں نازی سوچ کو پروان چڑھایا،آرین نسل کو سب سے بہترین قرار دیا اور برسراقتدار آنے  پر  فائنل سولوشن کے نام سے نظام متعارف کروایا ، اس کے  تحت یورپ میں مقیم  دیگر نسلوں سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد  قتل کیے گئے ۔ خود مودی کے بھگت بھی غیر دانستہ طور پر مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دے رہے ہیں  ، بالی وڈ اداکار انوپم کھیر نے آرٹیکل تھری سیونٹی اور تھرٹی فائیو اے کے خاتمہ کو کشمیر سولوشن قرار دیا تھا،جس پر ٹوئٹر صارفین نے  انہیں اچھی خاصی کلاس لی ۔