Friday, April 26, 2024

نریندر مودی نے مگ 21 طیارے گرنے کے بعد اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا

نریندر مودی نے مگ 21 طیارے گرنے کے بعد اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا
March 2, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کو  دندان شکن جواب دے کر  اپنی صلاحیتوں کی دھاک بٹھا دی، نریندر مودی نے مگ 21 طیارے گرنے کے بعد اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا۔ بھارت کے دو مِگ 21طیارے  کیا گرائے ، شکست خوردہ  نریندر مودی بہت سٹپٹا ئے ، مودی نے رافیل طیاروں کا رونا رویا اور بولے رافیل طیارے ہوتے تو  نتائج مختلف ہوتے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی  نے  پاک فضائیہ کے ہاتھوں مگ ٹوئنٹی ون  طیارے گرنے کے بعد اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا  اور بڑھک مارتے ہوئے کہا کہ  اگر رافیل طیارے ہوتے تو   نتائج مختلف ہوتے ۔ بھارتی وزیر اعظم اپوزیشن کے   چبھتے سوالات  اور  ملکی افواج کی نااہلی پر  تنقید کا برا مان گئے ،  بولے دکھ ہوتا ہے جب اپنے ہی  لوگ بھارتی فوج کا مذاق اڑاتے ہیں ، کیا ان لوگوں کو  اپنی افواج کی باتوں  کا یقین نہیں؟۔ مودی نے  بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ناقدین کے بیانات کو  بھارت کیخلاف استعمال کیا جاتا ہے ، بھارت کو کمزور کرنا بند کیجئے  ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ماحول میں بھی مودی اپنی  بدنام زمانہ رافیل ڈیل کا شور مچارہے ہیں  ، 2016 میں  مودی حکومت نے فرانسیسی حکومت کو امبانی کی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا  اور اس کے ذریعے تیس ارب ڈالر کی کرپشن کی تھی۔