Thursday, May 9, 2024

نریندر مودی نے حلف برداری کی تقریب میں عمران خان کو نہ بلانے کا فیصلہ کرلیا

نریندر مودی نے حلف برداری کی تقریب میں عمران خان کو نہ بلانے کا فیصلہ کرلیا
May 28, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) نریندر مودی نے حلف برداری کی تقریب میں عمران خان کو نہ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو نہیں بلایا جائے گا، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت نے پاکستان کے سوا دیگر تمام سارک ملکوں کے سربراہوں کو دعوت نامے بھیج دیے، مودی جمعرات کو دوسری بار وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق مودی کی تقریب حلف برداری میں دعوت دینے کیلئے سارک ممالک کے بجائےبمسٹیک ممبران ممالک کو مدعو کرنے پر فوکس کیا جا رہاہے ۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق مودی کی تقریب حلف برداری میں بنگلہ دیش، بھوٹان، میانمار، نیپال، سری لنکا اور تھائی لینڈ کے سربراہان مملکت کو مدعو کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ کرغیزستان کے صدر اور ماریشیئس کے وزیراعظم بھی تقریب میں مدعو ہیں۔