Saturday, April 20, 2024

نریندر مودی عمران خان کا فون اٹینڈ نہیں کرتے ، احسن اقبال

نریندر مودی عمران خان کا فون اٹینڈ نہیں کرتے ، احسن اقبال
March 6, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) احسن اقبال نے کہا عمران خان کا فون نریندر مودی اٹینڈ نہیں کرتے لیکن نواز شریف سے ملنے خود آئے تھے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا وزیراعظم نے بیرون ملک پاکستان کا اچھا امیج پیش نہیں کیا۔ سیلز مینجر ہی کہتا ہے کہ کمپنی کرپٹ ہے۔ انہوں نے کہا حکومت 7 ماہ میں دوسرا منی بجٹ لے آئی۔ عوام کو مہنگائی کی جہنم مل گئی۔ غیرملکی سرمایہ کاری اور محصولات کم ہو گئے۔ احسن اقبال نے کہا اپوزیشن کے مائیک بند کر دیے گئے۔ اس وقت بیس کروڑ عوام ایک طرف ہے اور بیس بڑے بزنس مین ایک طرف ہیں۔ بیس کروڑ عوام کے حصے میں مہنگائی ہے اور بیس بڑوں کے حصے میں منافع ہے۔ اگر اس طرح بجٹ اور فنانس بل پاس ہوئے تو اس میں جمہوریت کو خطرہ ہے۔ احسن اقبال نے مزید کہا ہماری کرنسی ڈاون ہوگئی ہے۔ دنیا میں مزاق بن گئی ہے۔ غریب کے حق میں کچھ نہیں رہا۔ کھاد مہنگی ہوگئی۔ حکومت کے خسارے میں ہوشرباء اضافہ ہوا ہے۔ دو سو ارب روپے ٹیکس کولیکشن میں کمی آئی ہے۔