Friday, March 29, 2024

نریندر مودی روس میں بھی چینی صدر کو شکایتیں لگانے سے باز نہ آئے

نریندر مودی روس میں بھی چینی صدر کو شکایتیں لگانے سے باز نہ آئے
July 9, 2015
ماسکو (ویب ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے چینی صدر شی چن پنگ سے روس کے شہر اوفا میں ملاقات کی۔ نریندرمودی وہاں بھی جلے بھنے انداز میں ہمیشہ کی طرح اقتصادی راہداری منصوبے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق نریندر مودی اور چینی صدر شی چن پنگ کے درمیان طویل ملاقات ہوئی جس میں سرحدی تنازعات سمیت دوطرفہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بات کی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چین کے صدر سے ملاقات کے دوران مودی نے شکایت لگائی کہ لکھوی کی رہائی پر اقوام متحدہ میں بیجنگ کی پاکستان کی حمایت ناقابل قبول ہے۔ چینی صدر نے بھارتی وزیراعظم کو اس معاملے پر مذاکرات کا مشورہ دے کر ٹرخا دیا۔ ملاقات کے دوران بھارتی وزیر اعظم نے اقتصادی راہداری کے منصوبے پر تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔