Monday, May 6, 2024

نریندر مودی ذہنی مریض !!! کسی بھی جارحیت پر بھارت سخت جواب کیلئے تیار رہے: اراکین قومی اسمبلی کی 92نیوز سے گفتگو

نریندر مودی ذہنی مریض !!! کسی بھی جارحیت پر بھارت سخت جواب کیلئے تیار رہے: اراکین قومی اسمبلی کی 92نیوز سے گفتگو
June 11, 2015
اسلام آباد (92نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے وزراءکی جانب سے پاکستان کیخلاف الزامات پر 92نیوز نے اراکین قومی اسمبلی سے بات چیت کی اور ان کا ردعمل جاننے کی کوشش کی۔ 92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے کہا کہ نریندر مودی جیسی باتیں کرتا ہے یا تو وہ ناسمجھ ہے یا وہ ذہنی مریض ہے۔ بھارت کو چاہیے کہ وہ ایسے ذہنی مریض کو آگے نہ لائے۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ بھارت کے مقابلے میں پوری قوم کو جاگنے کی ضرورت ہے اور اپنی آواز کو ایک کرنے کی ضرورت ہے۔ مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اگر کوئی کمزوری ہے بھی تو وہ حکمرانوں میں ہے، نوازشریف کیوں کھل کر نہیں بولتے، ہم میں کیا کمی ہے۔ پیپلزپارٹی نے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ بھارتی وزیروں نے اور خاص طور پر وزیراعظم نے حالیہ دنوں میں جو بیانات دیئے ہیں اگر ہم انہیں بین الاقوامی برادری میں اٹھائیں تو بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لا سکتے ہیں۔ شاہی سید نے کہا ہم بھارت کو سخت جواب دینگے، ہمارے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول نے کہا کہ ہم پاکستانیوں کے درمیان 65ءجیسا اتحاد ہو گا تو پھر بھارت جو چاہے کر لے ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیو م نے کہا کہ یہ بین الاقوامی دہشت گردی ہے، بھارت اپنے طور پر کوشش کر کے دیکھ لے اس کا مزہ اسے مل جائے گا۔