Sunday, May 5, 2024

نریندر مودی بھی نرگسیت کا شکار ہو گئے ‏

نریندر مودی بھی نرگسیت کا شکار ہو گئے ‏
May 14, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی نرگسیت کا شکار ہو گئے ۔ نریندر مودی اپنی تعریف کرتے کرتے ایسی ایسی حماقتیں کرنے لگے ہیں کہ جوسنتا ہے ،حیران رہ جاتا ہے۔ مودی جی نے اس دور میں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل کیمرہ استعمال کیا جب بھارت میں اس بارے میں شاید ہی کوئی جانتا ہو، نہیں یقین آتا آپ خود سن لیں۔ نریندر مودی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ میں نے پہلی بار ڈیجیٹل کیمرہ 1988 میں استعمال کیا ، میں نے اس سے بی جے پی کے سابق سیاستدان ایل کے ایڈوانی کی تصویر لی اور ای میل کی ۔ اسی انٹرویو میں مودی جی نے ماہر موسمیات کے طور پر کلاؤڈ تھیوری بھی دی تھی کہ جس دن بھارت نے نام نہاد ائیر سرجیکل اسٹرائیک کی تو بارش ہو رہی تھی ، بہت کلاؤڈ (بادل ) تھے ۔ میں نے سوچا کہ اتنی بارش ہو رہی ہے ، کلاؤڈ ہے  اس کا ایک فائدہ ہے کہ ہم ریڈار سے بچ سکتےہیں ۔ کلاؤڈ تھیوری سن کر مودی کا انٹریو لینے والے بھارتی صحافیوں کے منہ بھی دیکھنے والا تھے۔ [caption id="attachment_223318" align="alignnone" width="500"]نریندر مودی بھی نرگسیت کا شکار ہو گئے ‏ نریندر مودی بھی نرگسیت کا شکار ہو گئے ‏[/caption] بھارتی پردھان متری کے اس بیان نے بھی سوشل میڈیا پر مزاح کا طوفان برپا کردیا، سویڈن یونیورسٹی کے پروفیسر اشوک سوائن کہتے ہیں مودی سخت بیمار ہیں انھیں مکمل علاج کی ضرورت ہے۔ کسی  نے مودی کو جھوٹا قرار دیا تو کسی نے انھیں مریخ کی خلائی مخلوق ، جبکہ ایک صارف لکھتے ہیں کہ مودی نے اس طرح تو 90 کی دہائی میں ہی  ٹچ سکرین پیڈ بھی استعمال کرلیا ہوگا۔