Monday, May 13, 2024

نرم اسپتال اسلام آباد میں مریضوں کی شکایات پر انتظامیہ کا ایکشن ، ڈاکٹروں نے ہڑتال کردی

نرم اسپتال اسلام آباد میں مریضوں کی شکایات پر انتظامیہ کا ایکشن ، ڈاکٹروں نے ہڑتال کردی
October 6, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) نرم اسپتال اسلام آباد میں مریضوں کی شکایات میں اضافہ ہو گیا ، او پی ڈی سے ڈاکٹروں کی غیرحاضری کی شکایات بھی بڑھنے لگیں،انتظامیہ نے ایکشن لیا تو ڈاکٹروں اور اسٹاف نے ہڑتال کردی۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن میں مریضوں نے ڈاکٹروں اور دیگر عملے کے خلاف شکایات کے انبار لگادئیے  ، او پی ڈی سے ڈاکٹروں کی غیرحاضری معمول بننے لگیں ،  او ٹی میں کئی ڈاکٹرز سگریٹ نوشی کرتے ہوئے پکڑے گئے تو  چار ٹیکنیشن موبائل کھیلنے میں مصروف پائے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ بارہ سال سے پمز سے ڈیپوٹیشن  پر تعینات ڈاکٹر فرید کو کئی بار واپس بلایا گیا لیکن انہوں نے انکار کردیا ، ڈاکٹر فرید پر الزام ہے کہ وہ پرائیوٹ ڈاکٹروں کو او پی ڈی میں اپنے ساتھ بٹھاتے ہیں جو مریضوں کو پرائیویٹ اسپتال  ریفر کرتے ہیں۔ مریض کی ڈاکٹروں کی غیرموجودگی کی شکایت پر انتظامیہ نے چیک کیا تو ڈاکٹر فرید سمیت دیگر ڈاکٹرز کئی مرتبہ غیرحاضر پائے گئے۔ انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے نرم کی ملکیتی گاڑیاں اور موٹر سائیکل ڈاکٹرز اور دیگر عملے سے برآمد کیے ہیں جو غیرقانونی طور پر ان کے زیر استعمال تھے۔ انتظامیہ نے کارروائی کی تو ڈاکٹرز اور دیگر عملے نے ہڑتال کردی جسے بعدازاں ناکام بنادیا گیا۔