Friday, May 3, 2024

ندیم بھٹو 5 روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے ‏

ندیم بھٹو 5 روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے ‏
April 22, 2019

سکھر ( 92 نیوز ) سکھر میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ملزم ندیم بھٹو  کو سیشن کورٹ میں پیش کردیا گیا۔

عدالت نے ملزم ندیم بھٹو کو 5 روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

نیب ذرائع کے مطابق ملزم کو آج ہی بذریعہ قومی ایئر لائن اسلام آباد منتقل کیا جائے گا، ندیم بھٹو پر جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کروڑوں روپے کی رقم وصول کرنے کا الزام ہے۔

دوسری جانب  آصف علی زرداری کے لیگل ایڈوائزر نے بھی نیب کی گرفتاری کے خوف سے عدالت رجوع کر لیا۔

آصف زرداری کے لیگل ایڈوائزر ابوبکر زرداری کو نیب راولپنڈی نے کل طلب کر رکھا ہے ۔