Saturday, April 27, 2024

ندیم افضل چن کے مشہورزمانہ، مختارے کو بھی کورونا نے گھیر لیا

ندیم افضل چن کے مشہورزمانہ، مختارے کو بھی کورونا نے گھیر لیا
June 12, 2020
لاہور (92 نیوز) ندیم افضل چن کے مشہورزمانہ، مختارے کو بھی کورونا نے گھیرلیا۔ وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے 2 ماہ پہلے اپنے قریبی ساتھی مختارے کو کورونا سے بچنے کی ہدایت کی تھی جس کی آڈیو سوشل میڈیا پر بےحد مقبول ہوئی۔ ندیم افضل چن کی ہدایات کے باوجود مختارا بداحتیاطی سے باز نہ آیا اور کورونا کا شکار ہوگیا، اس بات کی تصدیق ندیم افضل چن نے اپنے ویڈیومسیج میں کی ہے۔ انہوں نے اپنے مخصوصی انداز میں کیا کہا بھائیو! سب احتیاط کرو، ندیم افضل چن نے مجھے کورونا سے بچنے کی ہدایت کی، میں بہت احتیاط کے باوجود کورونا کا شکار ہوگیا۔ اب میں پہلے سے بہتر ہوں۔