Friday, April 26, 2024

نجی یونیورسٹیوں کے مطالبات کے حل کیلئے کمیٹی بنا دی گئی

نجی یونیورسٹیوں کے مطالبات کے حل کیلئے کمیٹی بنا دی گئی
February 20, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے نجی یونیورسٹیوں کے مطالبات کے حل کیلئے کمیٹی بنا دی۔ نجی جامعات اور محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے درمیان جاری ڈیڈ لاک ختم ہو گیا۔ ڈی جی پی آر میں ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز اور حکومتی وفد کے مابین مذاکرات ہوئے۔ وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں اور سیکرٹری ایچ ای ڈی ساجد ظفر ڈال نے چیئرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز چوہددھری عبدالرحمان، ترجمان میاں عمران مسعود، اویس روؤف اور جنرل عبید زکریا کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے۔ مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا تھا کہ نجی جامعات کے مالکان کو قید کرنے سے متعلق کوئی قانون نہیں بنا رہے۔ کئی کئی سالوں سے جامعات کی فائلیں پھنسی رہتی ییں۔ ان کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ جائز کام ایک ہفتے میں ہو جائیں گے۔ چیئرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز چودھری عبدالرحمان نے کہا کوئی غیر قانونی کام نہیں کرنا چاہتے۔ مذاکرات میں برسوں سے زیر التوا کیسز کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ جو جامعات فیکلٹی اور انفراسٹرکچر کی ضروریات پر پورا اتریں انھہیں اجازت دینی چاہے۔ میاں عمران مسعود نے کہا کہ جامعات کے خلاف کارروائی کا طریقہ چارٹر میں شامل ہے ، اسی کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔