Tuesday, April 23, 2024

نجی ہاؤسنگ اسکیم کرپشن اسکینڈل ، خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹا نیب آفس میں پیش

نجی ہاؤسنگ اسکیم کرپشن اسکینڈل ، خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹا نیب آفس میں پیش
July 9, 2019
 لاہور (92 نیوز) سیالکوٹ کی نجی ہاؤسنگ اسکیم میں کرپشن اسکینڈل کیس کی تحقیقات کیلئے خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹا نیب آفس میں پیش ہو گئے۔ مسرت آصف اور اسد آصف کو مطلوبہ ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔ نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے اسد خواجہ سے نجی ہاؤسنگ اسکیم کرپشن اسکینڈل کے بارے میں سوالات کیے۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب نے خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹے کو دوپہر دو بجے ریکارڈسمیت طلب کیا تھا۔ ملزموں پر نجی ہاؤسنگ اسکیم سیالکوٹ کے نام پر کروڑوں روپے وصول کرنے کا الزام ہے۔ متاثرین کی شکایت پر نیب نے تحقیقات شروع کیں، جس کے بعد انہیں طلب کیا گیا۔ خواجہ آصف کے اہلخانہ کو دو مرتبہ پہلے بھی طلب  کیا گیا ہے مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔