Thursday, March 28, 2024

نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹیں لگاکر ہنڈی کی رقم منتقلی کا انکشاف

نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹیں لگاکر ہنڈی کی رقم منتقلی کا انکشاف
July 25, 2019
لاہور( روزنامہ 92 نیوز) نجی گاڑیوں پر سبز رنگ کی جعلی سرکاری نمبر پلیٹیں لگا کر ہنڈی حوالہ کی رقم منتقل کر نے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام نے ہنڈی حوالہ کے غیرقانونی کام میں ملوث گروہ کے گرد گھیرا تنگ کیا ہوا ہے جبکہ بعض چھاپوں کے دوران سبز رنگ کی جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیوں سے ہنڈی حوالہ کی رقم پکڑ لی اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ چھاپوں اور پولیس کے ناکوں سے بچنے کیلئے اپنی نجی گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں تبدیل کرکے سبز رنگ کی جعلی نمبر پلیٹیں لگا کر ہنڈی حوالہ کے ذریعے رقم دوسرے علاقوں میں منتقل کی جاتی ہے ۔ صوبائی دارالحکومت میں متعدد گاڑیوں پر شہری عام پلیٹیں لگانے کی بجائے سبز رنگ کی جعلی نمبر پلیٹیں لگا کر ان کا استعمال کر رہے ہیں۔ کئی شہریوں نے ٹول ٹیکس کی رقم بچانے کیلئے اپنی گاڑیوں پر بوگس نمبر پلیٹیں لگارکھی ہیں ۔

مریم نواز ، حسن نواز، حسین نواز اور عزیز عباس شریف نیب طلب

محکمہ ایکسائز کے مطابق سرکاری گاڑیوں پر لگنے والی نمبر پلیٹ کی سیریل نمبر ایل ای جی سے شروع ہوتی ہے جو صرف سرکاری گاڑیوں کو جاری کی جاتی ہے اور عام شہریوں کو دوسری سیریل سے نمبر پلیٹیں دی جاتی ہیں ۔ ڈائریکٹر ایکسائز موٹر برانچ عمران اسلم کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران جنرل ہولڈ اپ کے تحت سینکڑوں نجی گاڑیوں سے جعلی سبز رنگ کی نمبر پلیٹیں اتار دی گئی تھیں اور اس دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ بعض سرکاری افسران اور ملازمین نے اپنی پرائیویٹ گاڑیوں پر سبز رنگ کی بوگس نمبر پلیٹیں لگا رکھی ہیں جو جرم ہے ۔