Thursday, March 28, 2024

نجی کمپنیوں کو ویکسین کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار منسوخ

نجی کمپنیوں کو ویکسین کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار منسوخ
March 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے نجی کمپنیوں کو ویکسین کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار منسوخ کر دیا۔

این سی او سی کی مخالفت کے باعث وفاقی کابینہ سے اجازت نامہ منسوخ کروا دیا گیا۔ 92 نیور نے 9 فروری کو کمپنیوں کو قیمت مقرر کرنے میں کھلی چھوٹ دینے کی خبر بریک کی تھی۔ وفاقی کابینہ نے ڈریپ کو کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار تفویض کر دیا۔

ڈرگ پرائسنگ پالیسی کے پیرا 9 کے تحت ڈریپ کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرے گی۔ وزارت صحت نے 26 جنوری کو من پسند قیمت مقرر کرنے کیلئے کابینہ سے منظوری لی تھی۔ وفاقی کابینہ نے 2 فروری کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن بھی منسوخ کرنے کی منظوری دیدی۔