Saturday, May 4, 2024

نجی چینلز پر غیراخلاقی ڈرامے اور فلمیں دکھانے پر پیمرا کو عدالتی نوٹس جاری

نجی چینلز پر غیراخلاقی ڈرامے اور فلمیں دکھانے پر پیمرا کو عدالتی نوٹس جاری
January 4, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے نجی چینلز پر غیراخلاقی ڈرامے اور فلمیں دکھانے پر پیمرا کو نوٹس جاری کر دیے۔ عدالت نے اس حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر رپورٹ بھی طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز الاحسن نے نجی چینلز پر غیراخلاقی ڈراموں اور فلموں کی بندش کے لیے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار شہری ظہیر الدین کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نجی چینلز پر غیراخلاقی ڈرامے اور فلمیں نشر کرنا پیمرا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت اس عمل پر پابندی لگانے کے ساتھ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن نے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو دو ہفتوں کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے اس حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے متعلق جواب طلب کر لیا ہے۔