Wednesday, April 24, 2024

نجی ٹی وی کے ٹاک شو کے خلاف رینجرز کا پیمرا اور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

نجی ٹی وی کے ٹاک شو کے خلاف رینجرز کا پیمرا اور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
September 10, 2016
کراچی(92نیوز)ڈاکٹر عاصم کیس سے متعلق نجی ٹی وی کے ٹاک شو کے خلاف رینجرز نے پیمرا اور سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا دوسری جانب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے میڈیکل بورڈ میں شامل ڈاکٹر کو طلب کرلیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر عاصم حسین کو  نیب کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ۔ عدالت میں پیش کی گئی  رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم کا مرض ہے کہ بڑھتاہی جا رہا ہےانہیں جو بیماریاں لاحق ہیں  ان کا علاج کسی سرکاری یا پرائیویٹ ہسپتال میں نہیں ڈاکٹر عاصم کی بیماریوں سے متعلق  کوئی سرٹیفیکٹ پیش نہ کرنے پر عدالت نے بھی حیرت کا اظہار کیا ۔عدالت نے ملزم کو لاحق متعلقہ بیماری کا سرٹیفیکٹ اورمیڈیکل بورڈ میں شامل ڈاکٹر نوشین رؤف کو اکیس ستمبر کو طلب کرلیا۔ دوسری طرف سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےرینجرز کے وکیل نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل نے ڈاکٹر عاصم کیس میں اثر انداز ہونے کی کوشش کی  غلط معلومات فراہم اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گی ۔ رینجرز وکیل نے کہا کہ  بتایا جائے کہ ایک سال بعد کس کے کہنے پر یہ پروگرام کیا گیا  ۔ پروگرام سے پاکستان رینجرز کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پروگرام کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے اور قانونی مشاورت کے بعد پیمرا سے بھی رابطہ کیا جائے گا  ۔۔