Thursday, May 9, 2024

نجی لیبارٹریز میں کورونا کا ٹیسٹ 7900 روپے تک میں ہونے لگا

نجی لیبارٹریز میں کورونا کا ٹیسٹ 7900 روپے تک میں ہونے لگا
March 16, 2020
کراچی ( 92 نیوز) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا  وائرس کے  وارجاری ہیں جس سے نجی لیبارٹریز  کی چاندی ہو گئی ہے جہاں  کورونا وائرس کے ٹیسٹ 7900 روپے تک میں ہونے لگے ہیں ۔ کراچی کے صرف ایک سرکاری اسپتال میں کورونا کے ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے جب کہ  نجی لیبارٹریز اور اسپتالوں کی چاندی ہوگئی ، نجی اسپتال میں 1050روپے میں اسکریننگ اور 7900روپے میں کورونا کا ٹیسٹ ہونے لگا ہے ۔ دیگرنجی لیبارٹریز 2100 سے 6ہزار روپے فیس وصول کئے جا رہے ہیں ۔